برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
پیر اور منگل چاند کیتو، راہو اور زہرہ کے ساتھ تربیع میں ہوگا۔ یہ وقت ازدواجی تعلق میں خرابی لاسکتا ہے۔ دوری کا اندیشہ موجود ہے جب کہ 20 اور 21 کو چاند محبوب اور اولاد کے خانے میں ہوگا۔ اولاد یا محبوب سے کوئی شکایت تھی تو وہ دور ہونے والی ہے۔ ان کی صحت کا جو مسئلہ تنگ کررہا تھا وہ بہتر ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ آپ کی توانائی کا گراف اس ہفتے کے آخر تک بہت بلند ہونے جارہا ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
پیر اور منگل سفر کا امکان ہے، اگر آپ بیرون ملک یا گھر سے کہیں دور سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو چھوٹی موٹی رخنہ اندازی کے باوجود سفر کے ہونے کا امکان ہے اور کہیں دور سے کوئی اجنبی آپ کے گھر بطور مہمان آسکتا ہے محتاط رہیں، یہ پریشانی بھی لاسکتا ہے۔ کرائے کے مکان کے حوالے سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں لیکن کسی معزز فرد کی مداخلت سے حل بھی ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
پیر اور منگل اپنے بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں، حاملہ خواتیں خصوصا محتاط رہیں۔ بچوں کے کھیل کود میں ایسی چیز نہیں ہونی چاہیے جس سے زخم لگنے کا اندیشہ ہو۔ محبوب کے توتو میں میں ہوسکتی ہے۔ کسی قریبی مہربان سے جو تلخی تھی اس میں نرمی آنے کی امید ہے، لیکن آمدن، مکان یا معدے کی وجہ سے آپ ذہنی تناؤ اور نفسیاتی الجھاؤ محسوس کرسکتے ہیں۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
آپ کے لیے یہ ہفتہ ابتدا ہی سے اچھی توانائی لارہا ہے۔ شریکِ حیات کا تعاون حاصل ہوگا۔ اگرچہ گھر کے کسی معاملے پر اختلاف ہوسکتا ہے لیکن فکر مندی کی بات نظر نہیں آتی۔21 نومبر اہم دن ہوسکتا ہے۔ آمدن میں بہتر اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ آمدن کیریئر سے منسلک ہوسکتی ہے لیکن وہیں آپ اس رقم کی کسی مناسب جگہ سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔ اس ہفتے وعدہ یا معاہدہ سوچ سمجھ کے کریں۔ عطارد الٹا ہونے جارہا ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
گذشتہ ایک ماہ سے آپ شدید دباؤ اور ذہنی الجھاؤ کا شکار رہے ہیں لیکن اب اس تناؤ میں کمی آجائے گی، اعلٰی تعلیم، بیرون ملک سفر اور بزرگوں کے عدم تعاون کی وجہ سے جن مسائل کا شکار تھے وہ دور ہوتا ہوا نظر آتا ہے اولاد کی خوشی کی امید ہے۔ بچوں کے حوالے سے ہلکی پھلکی الجھن رہ سکتی ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
18 تاریخ کا دن کچھ تناؤ اور فکر کے باوجود ارادوں کی تکمیل کا دن ہے۔ زہرہ اور چاند کی باہم نظر خوش بختی کا دروازہ کھول سکتی ہے۔ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہجر کا پسینہ سکھادے گا۔ آپ کے بارھویں خانے میں مریخ ہے، نیند متاثر رہ سکتی ہے۔ اخراجات کا گراف آمدن کو سر اٹھانے نہیں دے گا۔ فکریں سکون کے گُلوں کو سکھا کرسکتی ہیں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
ابتدائی دو دن کچھ آسان کچھ مشکل لاسکتے ہیں، اگر آپ کا کام بازار سے منسلک ہے تو بازار سے کسی فرد کے ساتھ آپ کے مراسم بہت اچھے ہوسکتے ہیں۔ ایسا ہوسکتا ہے کہ کسی معاملے میں آپ دوسروں کو خود پر ترجیح دیں۔ دوسرے الفاظ میں اپنے سکون کو قربان کردیں۔ سفر ہوسکتا ہے یا بیرون ملک روابط بڑھنے کی امید ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
رسک سوچ سمجھ کے لیں، آپ کے کام میں ایسا لگتا ہے سرمایہ کاری کبھی ڈوبتی اور کبھی سر اٹھاتی نظر آتی ہے۔ آپ کے کام میں مستقبل مزاجی آرہی ہے۔ بیرون ملک سے بھی کوئی آفر مل سکتی ہے۔ کسی بزرگ یا سنیئر کا تعاون حاصل ہوسکتا ہے۔ 21 تاریخ کو بیرون ملک سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ آپ کے قول و فعل میں کچھ افراد کو تضاد نظر آسکتا ہے اپنی غذا کا خیال رکھیں۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کی جیب میں وزن آسکتا ہے۔ یہ رقم پرانا قرض یا کسی دوست سے مالی تعاون بھی ہوسکتا ہے اور اس میں آپ کی محنت کی آمدن بھی ہوسکتی ہے، لیکن ہوسکتا ہے اس آمدن میں کچھ میل ہو۔ کوشش کریں کہ آپ کی آمدن کے ذرائع صاف اور قانونی ہوں۔ آپ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس میں سب سے اہم گھر اور آمدن کے امور ہوسکتے ہیں۔ شریکِ حیات کی صحت متاثر ہونے اور ان سے تعلق میں بگاڑ کا اندیشہ ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
ہفتے کی ابتدا ہی سے افسرِاعلٰی سے شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔ ایسی سوچیں پیدا ہوسکتی ہیں کہ یہ کام چھوڑ دوں اس کرسی سے مستعفی ہوجاؤں۔ کوشش کریں کہ ہلکی پھلکی تبدیلی کو قبول کرلیں۔ بجائے اس کے کہ آپ مکمل طور پر ہاتھ دھو بیٹھیں۔ دوستوں کے غیرمتوقع خراب رویے کو ذہن سے نکالیں۔ نیا مکان رہائش کے لیے مل سکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
پیر اور منگل اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ کوئی زخم یا تکلیف پہنچ سکتی ہے۔ بزرگوں کی صحت اور آرام کا خیال رکھیں۔ اپنی ایمانی سوچوں کو متاثر نہ ہونے دیں اور ایمان و یقین کے سر پر منڈلانے والے بے یقینی کے گہرے دھویں سے خود کو بچائیں۔ آپ کو بزرگوں کے رویے سے شکایت ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں صبر سے کام لیں، یہی وقت کا تقاضا ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
گھر اور رہائش میں تبدیلی یا مسلسل بے سکونی پیدا ہوسکتی ہے۔ کسی مکان یا پلاٹ کے سلسلے میں عدالتی حاضریوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ خود کو مایوسی والی کیفیت سے بچائیں۔ لمبے عرصے کے لیے سرمایہ کاری سے قطعاً گریز بہتر ہے۔ کام ہوکے بگڑ سکتے ہیں۔ زندگی میں کئی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔