امریکی ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو سائنس سینٹر میں 262 افراد نے بیک وقت کاغذ کے راکٹ اڑا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سائنس سینٹر نے اپنے ڈاکٹر فلپس سینی ڈوم میں 271 افراد کو جمع کیا جہاں شرکاء کو 15 سیکنڈ کے دورانیے میں تین بار راکٹ لانچ کرنے کی اجازت دی گئی۔
شرکاء میں نو افراد کی کوششوں کو نااہل قرار دیا گیا لیکن 262 افراد کے راکٹ نے کامیابی کے ساتھ لانچ کر کے 250 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
اورلینڈو سائنس سینڈر کا ایک نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ ریکارڈ کے لیے، کاغذ کے راکٹ کا مطلب تھا کہ ایک کھلونا جو مکمل طور پر کاغذ سے بنا ہو اور ایک اسٹرا میں فٹ ہوجائے اور جب اسٹرا میں ہوا پھونکی جائے تو راکٹ ہوا میں اڑے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک اہلکار ریکارڈ کی تصدیق کے لیے موقع پر موجود تھا۔