سابق میئر کراچی وسیم اختر اچانک منظر عام پر آگئے، گورنر سندھ سے اہم ملاقات

وسیم اختر کا گورنر سندھ پر اعتماد کا اظہار، ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی


نعیم خانزادہ November 19, 2024

کراچی:

سیاسی منظر نامے سے کئی ماہ سے غائب اور غیر فعال سابق مئیر کراچی وسیم اختر اچانک  منظر عام پر آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وسیم اختر کئی ماہ بعد منظر عام پر آنے کے بعد رات گئے گورنر ہاؤس کراچی پہنچے اور کامران ٹیسوری سے ملاقات کی ،جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور وسیم اختر کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

وسیم اختر نے گورنر سندھ کے منصوبوں اور عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ سابق میئر کراچی نے گورنر سندھ پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کئی ماہ سے غیر فعال اور سیاسی منظر نامے سے غائب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں