غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت جاری شہدا کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی

حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کو تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صیہونی حکومت کا کہنا ہےکہ فوجی ہلاک ہوا ہےاغوا نہیں۔


ویب ڈیسک July 22, 2014
مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں اسرائیلی بمباری سے 2 خواتین شہید ہوگئیں، فوٹو؛ اے ایف پی

غزہ میں صیہونی فوج کا آگ و خون کا کھیل 15 ویں روز بھی جاری ہے اور بم حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں شہہید ہونے والے نہتے فلسطینیوں کی تعداد 600 سے بھی تجاوز کرگئی ہے دوسری جانب حماس نے بھی مزید 2 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خون کی ولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز اسرائیل نے 70 سےز ائد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں 5 مساجد، ایک فٹ بال اسٹیڈیم اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے عہدیدار کا گھر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی بحریہ کے حملوں کے دوران ماہی گیروں کی 19 کشتیاں بھی بموں کی زد میں آ کر خاکستر ہو گئیں اس کے علاوہ اسرئیلی ٹینکوں نے بھی گولہ باری کرکے مشرقی سرحد سے متصل درجنوں مکانات کو تباہ کردیا۔ مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں اسرائیلی بمباری سے 2 خواتین شہید ہوگئیں، اس کے علاوہ بیت حنون میں بھی ایک حاملہ خاتون اور ایک بچے نے جام شہادت نوش کیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حماس نے اب تک 29 صیہونیوں کو جہنم واصل کیا ہے جن میں 27 فوجی تھے۔ اس کے علاوہ حماس نے ایک فوجی کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اورون شاؤل نامی فوجی لاپتہ ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ یہ فوجی حماس کی تحویل میں نہیں بلکہ ہلاک ہوچکا ہے۔

ایک جانب اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت جاری ہے تو دوسری جانب مقبوضہ وادی میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی قیامت کی رپورٹنگ کرنے پر اسرائیل نے عرب نیوز چینل ''الجزیرہ'' کو بھی اپنا دشمن قرار دے دیا ہے، اسرائیلی وزیر اطلاعات کے حکم پر اسرائیل اور غزہ میں کیبل آپریٹرز کو الجزیرہ کی نشریات بندکردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں