خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت کے قریب رہی


ویب ڈیسک November 19, 2024
عالمی منڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران خام تیل 25 فیصد تک سستا ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON:

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خام تیل کی قیمت میں زیادہ اضافے کا رجحان برطانوی خام تیل برینٹ آئل میں دیکھا گیا جس کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔

جبکہ 69 ڈالر فی بیرل کی سطح پر امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت کے قریب رہی۔

خام تیل کے علاوہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت کو بھی پر لگ گئے جو 4 فی صد اضافے کے ساتھ 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں