دیس بدیس کے کھانے

بہاری قیمہ اور گھُٹالہ قیمہ کی مزیدار ریسیپیز


سمیرا انور November 19, 2024
فوٹو : فائل

بہاری قیمہ

اجزا:

قیمہ (آدھا کلو)
خشخاش (ایک کھانے کا چمچا)
پسا ہوا کھوپرا (ایک کھانے کا چمچا)
لال مرچ (بارہ عدد)
لونگ (تین عدد)
دار چینی (دو ٹکڑے)
الائچی (تین عدد)
کچا پپیتا (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک لہسن کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)
گھی یا تیل (آدھی پیالی)
نمک (ایک چائے کا چمچا)
دہی (ایک پیالی)
پیاز (تین چائے کے چمچا)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
دھنیا، ہری مرچ  (چھڑکنے کے لیے)

ترکیب:
خشخاش، کھوپرا، گول لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔ اس کے بعد قیمے میں کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے آمیزے کو لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب گھی یا تیل گرم کر کے اس میں مسالا، ایک چوتھائی پیالی پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے تل لیں۔ پھر اس میں مسالا لگا ہوا قیمہ شامل کریں اور اس میں دہی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ اس کا پانی خشک ہو جائے۔اس کے بعد پیاز اور گرم مسالا شامل کر کے کوئلے کا دم دیں۔ اب ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر پراٹھے کے ساتھ پیشکریں۔

گھُٹالہ قیمہ

اجزا:
قیمہ (آدھا کلو)
تیل (تین چوتھائی پیالی)
 ایک عدد (کٹی ہوئی)
لہسن ادرک کا آمیزہ (دو کھانے کے چمچے) 
پسی ہوئی لال مرچ (ڈیڑھ چائے کا چمچا)
 ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)
پسا ہوا دھنیا (دو چائے کے چمچے)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
 دہی (آدھا پیالی)
 کٹے ہوئے ٹماٹر (تین عدد)
نمک (ڈیڑھ چائے کا چمچا)
پسا ہوا بھُنا ہوا زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
ٹماٹر کے قتلے (چار عدد)
کتری ہوئی ہری مرچ (تین عدد)
ہرا دھنیا (دو کھانے کے چمچے)
انڈے (تین عدد)
کٹی ہوئی ادرک (حسب ضرورت)

ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو پانچ سے سات منٹ تلیں، یہاں تک کہ ہلکی سنہری ہو جائے۔ اب اس میں ادرک لہسن کا آمہزپ، کٹے ہوئے ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر تلیے۔ پھر اس میں بھی دہی شامل کر کے تلیں۔ اب اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔ پھر اس میں انڈے پھینٹ کر ملا لیں۔ آخر میں ٹماٹر کے قتلے، گرم مسالا، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں اور نان یا پراٹھوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔

مکھنی قیمہ

اجزا:
قیمہ (ایک کلو)
پیاز (دو عدد)
ٹماٹر (دوعدد)
گرم مسالا (آدھا چائے کا چمچا)
لال مرچ (حسبِ ضرورت)
ہرا دھنیااور ہری مرچ (حسبِ ضرورت)
 پنیر(آدھی پیالی)
ابلے ہوئے سویٹ کارن (ایک پیالی)
ادرک لہسن کا آمیزہ (ڈیڑھ چائے کا چمچا)
 ثابت لال مرچ (چھے عدد)
نمک (حسبِ ذائقہ )
ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)
کھانے کا تیل (حسبِ ضرورت )

ترکیب:

ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہرا کرلیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن، نمک، مرچ، ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ پھر قیمہ ڈال کر اسے گلنے کے لیے رکھ دیں۔ قیمہ گلنے پر اس میں سویٹ کارن شامل کر لیں اور پانی اسے خشک کر کے دوبارہ بھونیں۔ اب اس میں گرم مسالا شامل کر دیں اور دم کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پنیر بھی باریک کش کر کے شامل کر دیں اور ذائقے دار مکھنی قیمہ پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں