پنجاب میں  بھائی  کے ہاتھوں بہن قتل، 25 سالہ رخسانہ 3 بچوں کی ماں تھی

مقتولہ کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے، بھائی نے ناجائز تعلقات کے شبہے پر قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک November 19, 2024
فوٹو فائل

پنجاب میں بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا، مقتولہ 25 سالہ رخسانہ تین بچوں کی ماں تھی۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے علاقے عارف والا  میں نواحی  گاؤں 39 ای بی میں پیش آیا، جہاں بھائی نے اپنی بہن 25 سالہ رخسانہ  کو قتل کردیا۔ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔

25 سالہ رخسانہ بی بی کا شوہر محمد وسیم روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔ مقتولہ گھر میں موجود تھی کہ اس کا بھائی ابوسفیان اس سے ملنے آیا اور  اس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر عاشق عابد مہار کے مطابق  بھائی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ناجائز تعلقات کے شبہے پر بہن کو قتل کیا۔

مقتولہ رخسانہ بی بی 3 بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے  ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ پولیس صدر نے خاتون کی لاش قبضے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں