کابل ایئرپورٹ پر خود کش حملے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک

طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں

ایک ہفتہ قبل بھی کابل ایئر پورٹ ہر راکٹوں اور جدید اسلحہ کی مدد سے حملہ کیا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر خود کش حملے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خود کش بمبار نے کابل ایئرپورٹ کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے کے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا کہ اس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی کابل ایئر پورٹ ہر راکٹوں اور جدید اسلحہ کی مدد سے حملہ کیا گیا تھا جب کہ چند روز قبل افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں ہونے والے خود کش حملے میں 89 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story