پی سی بی نے محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

دیگر ذمہ داریوں کی پیشکش کیے جانے کا امکان ہے


ویب ڈیسک November 19, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔


میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بورڈ میں سابق کرکٹر کو نئی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، انہیں پی سی بی کی جانب سے 2، 3 نئے عہدوں کی پیشکش کی جائے گی۔

پی سی بی نے مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔ 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: محمد یوسف کی پی سی بی سے راہیں جدا، وہاب ریاض کو دوبارہ اہم عہدہ ملنے کا امکان

اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں