عاقب جاوید کی خواہش پر ایک اور ملکی کوچ کو اہم ذمہ داری مل گئی

شاہد اسلم کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک November 19, 2024

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور ملکی کوچز کی وائٹ بال ٹیم کے ساتھ تقرری کا فیصلہ کرلیا۔


ذرائع کے مطابق آسٹریلیامیں بیٹنگ خامیوں کو دیکھنے کے بعد اب شاہد اسلم کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں، ان کی تقرری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی خواہش پر کی جارہی ہے۔ 

وائٹ بال ٹیم کے ساتھ پہلی بار بیٹنگ کوچ کا بھی تقرر کیاجارہا ہے، اس سے پہلے اظہر محمود معاون کوچ کے طور پر گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ تھے۔ 

مزید پڑھیں: بورڈ نے عاقب جاوید کو عبوری کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے پر قائل کرلیا

شاہد اسلم ماضی میں کئی بار پاکستان ٹیم کےسپورٹ اسٹاف کا حصہ رہے ہیں۔ شاہد اسلم کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ زمبابوے سیریز کے لیے ون ڈے ٹیم کا حصہ کھلاڑیوں کی آج زمبابوے روانگی طے ہے۔

عاقب جاوید اور شاہد اسلم کے ویزے جاری ہونے کے بعد فلائٹ طے ہوگی۔

مزید پڑھیں: محمد یوسف کی پی سی بی سے راہیں جدا، وہاب ریاض کو دوبارہ اہم عہدہ ملنے کا امکان

ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ میں شامل دوسرے کرکٹرز سڈنی سے ہرارے کا سفر کریں گے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز 24 نومبر سے شیڈول ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں