وزیراعظم نواز شریف کی ادائیگی عمرہ کے بعد سعودی ولی عہد اور نائب وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور عالمی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں،، نواز شریف


ویب ڈیسک July 22, 2014
ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے مجموعی طور پردوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فوٹو؛فائل

وزیراعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود سے الگ الگ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیراعظم نواز شریف نے ادائیگی عمرہ کے بعد جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مجموعی طور پردوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا سعودی عرب مسلم دنیا میں بہت اہم کردار ادا کررہاہے۔


وزیراعظم نواز شریف کی سعودی نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود سے بھی ملاقات ہوئی۔ شہزادہ مقرن نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب پر خوش آمد کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور عالمی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں، خطے کے امن کے لئے دونوں ممالک کو بہتر حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول ﷺ پرحاضری بھی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں