آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اعلان سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر راضی ہونے کی خبریں پھیلانا شروع کردیں۔
انڈین میڈیا نے چیمپئینز ٹرافی کو لیکر ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف سازشی ہتھکنڈے اپنانا شروع کردیے ہیں، جیسے ہی میگا ایونٹ کے شیڈول کی تاریخ سامنے آنے والی ہے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے میڈیا کی ذریعے آئی سی سی دباؤ بڑھا رہا ہے تاکہ ایونٹ کو پاکستان سے منتقل یا ہائبرڈ ماڈل پر کروا کر اپنی دھاک بٹھا سکے۔
ایڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بیک ڈور چینلز کے ذریعے پاکستان آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرنے پر رضا مند کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل پھر مسترد کردیا
گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک موقف اپنایا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، پہلے پاکستان ہے پھر کوئی چیز، ہم ایونٹ پورے ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔
دوسری جانب براڈکاسٹنگ کمپنی نے بھارت کے انکار کے بعد آئی سی سی پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے کہ شیڈول کا اعلان کیا جائے کیونکہ تاخیر کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ ہے۔
مزید پڑھیں: کپل دیو نے چیمپئینز ٹرافی پر رائے دینے سے دامن بچالیا
ادھر آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیدار بھی پاکستان اور بھارت کی جانب سے لچک کا مظاہرہ نہ کیے جانے پر پریشان ہیں، اگر بھارتی بورڈ نے ہٹ دھرمی جاری رکھی تو ایونٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔