فہد مصطفیٰ نے ہانیہ عامر کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا
پاکستان شوبز کے نامور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ نیا پراجیکٹ بنانے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان فہد مصطفیٰ کی جانب سے ان کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی شاندار کامیابی کے بعد لوگوں میں بڑھتی ہوئی مصطفٰی اور شرجینا کی جوڑی کی مقبولیت کے بعد کیا گیا ہے۔
حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی تھی اور اسے بھارت، نیپال سمیت بنگلادیش میں بھی دیکھا اور پسند کیا گیا تھا۔