غزہ؛ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں خوراک سے لدے 98 امدادی ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا

13 ماہ کی جنگ کے دوران انسانی امداد کے نقصانات میں سے یہ سب سے بدترین واقعہ ہے, اقوام متحدہ


ویب ڈیسک November 19, 2024

اسرائیلی بمباری سے کھنڈر اور بدترین غذائی قلت کے شکار غزہ میں امدادی سامان کے 100 ٹرکوں کو زبردستی چھین لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی سینیئر ایمرجنسی افسر لوئیس واٹریج نے بتایا کہ امدادی قافلے کے 109 ٹرکوں پر حملہ کیا گیا جس میں ڈرائیور اور عملہ زخمی بھی ہوا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ انروا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے فراہم کردہ خوراک لے جانے والے قافلے کو اسرائیل نے مختصر نوٹس پر کیرم شلوم بارڈر کراسنگ کے ایک غیرمعروف راستے سے روانہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

لوئیس واٹریج نے کہا کہ غزہ کے متعدد راستے ناقابل رسائی ہیں۔ نامعلوم حملہ آور 100 کے قریب امدادی سامان سے لدے ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

تاحال امدادی سامان کو لوٹنے والے حملہ آوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

ادھر غزہ میں حماس کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ قبائلی کمیٹیوں کی مدد سے امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 20 سے زائد افراد ایک کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں