چیمپئینز ٹرافی؛ کیا ذاکر نائیک کی میزبانی بھارتی انکار کی وجہ بنی؟

بھارتی صحافی کی عجیب منطق نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی کا جواز بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کے بعد بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ نے عجیب منطق پیش کردی۔


بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت نے پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں اور افراد کی لسٹ دی ہے اگر وہ انکے خلاف کارروائی کرتے تو شاید ہماری حکومت اپنی ٹیم بھیجنے پر راضی ہوجاتی'۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے نکالے جانیوالے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'پاکستانی حکومت نے انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا، ایسا کرکے پاکستان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری تھی'۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار کا تحریری جواب 10 دن گزرنے کے بعد بھی نہ مل سکا

بھارتی صحافی کی جانب سے دیے گئے عجیب بیان پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی رویے پر ناراضی کا اظہار کیا لیکن اس کے باوجود ہماری حکومت نے کھیل کو سیاست سے الگ رکھا اور 2023 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھیجی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: بھارتی میڈیا ''ہائبرڈ ماڈل'' پر راضی ہونے کی خبریں پھیلانے لگا

ایک صارف نے کہا کہ وکرانت گپتا ہندو انتہا پسند بھارت کا چہرہ چُھپانے کیلئے کچھ بھی بول رہے ہیں کیونکہ انہیں بی سی سی آئی کی طرف حکمنامہ ملا ہے کہ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا کوئی بھی جواز فراہم کیا جائے۔

Load Next Story