کراچی میں سہراب گوٹھ سے مغوی تاجر بازیاب اغواکار مقامی مسجد کا امام نکلا

اغوا برائے تاوان کا ملزم کالعدم تحریک طالبان کا رکن بھی ہے، ترجمان رینجرز

رینجرز نے اغواکار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش ششروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرکے ایک مغوی کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل تاوان کے لئے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ رینجرز نے مکان سے اسلحہ اور تاوان کی مد میں ملنے والے چیکس بھی برآمد کرلئے۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم کا تعلق کالعدم متحریک طالبان سے ہے اور وہ مقامی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دیتا ہے۔
Load Next Story