انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی


ویب ڈیسک November 19, 2024

درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث منگل کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد 24فیصد بڑھنے، مسلسل تیسرے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 16ویں ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انفلوز بڑھنے جیسے مثبت سینٹیمنٹس کے باوجود ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 08 پیسے کی کمی سے 277 روپے 77 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں یکدم ڈیمانڈ بڑھتے ہی کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 10پیسے کے اضافے سے 277روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مارکیٹ میں آئی ایم ایف مشن کی مارچ میں پاکستانی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری کے قسط جاری ہونے کی توقعات بھی پائی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں