طبیعت ناسازی کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن کی عدالتی کازلسٹ منسوخ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر ان کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت کی سنگل اور ڈویژن بنچ دونوں کیسز کی کازلسٹ منسوخ کی گئی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کے کیس کی سماعت بھی نہ ہو سکی۔
طبیعت ناسازی کے باعث جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب بھی منسوخ کر دیا گیا۔