بھارت کی ریاست ہریانہ کے کالج میں طلبا نے اپنی ٹیچر کی کرسی پر بم نصب کردیا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی استانی طلبا کے اس خطرناک حملے میں محفوظ رہیں۔
یہ دھماکا بارہویں جماعت کے طلبا کے ایک گروپ نے ٹیچر کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر کیا تھا۔
طلبا نے بم بنانے کا طریقہ یوٹیوب پر دیکھ کر سیکھا اور اسے ٹیچر کی کرسی میں اس طرح لگا دیا کہ کسی کو شک نہ ہو۔
تاہم خوش قسمتی سے یہ بم ٹیچر کے کرسی پر بیٹھنے سے قبل ہی پھٹ گیا۔ دھماکا کرنے میں ملوث 13 طلبا کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔