رنگ روڈ توڑ پھوڑ معاملہ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور کے خلاف وارنٹ گرفتاری رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے مقدمے میں جاری کردیے گئے ہیں


ویب ڈیسک November 19, 2024
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری رنگ روڈ میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر جاری کیا گیا—فوٹو: فائل

کراچی:

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تھانہ مناواں لاہور  میں علی امین گنڈا پور کے خلاف رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اورمقدمہ نمبر 4499/24  کے تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں