عالمی بینک نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کیلئے تعاون کا اعادہ کیا ہے، ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال سے  عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی


ویب ڈیسک November 19, 2024
ایف بی آر کے چیئرمین سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کے لیے کوششوں میں اپنا تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

ایف بی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بیہنسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اورملاقات میں پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 عالمی بینک کے وفد میں لیڈ کنٹری اکانومسٹ ٹوبیاس اختر حق، پبلک سیکٹر اسپیشلسٹ ارم توقیراور سینئرآپریشنزآفیسرایوا لیزلوٹ لیسکرا ویٹ شامل تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے عالمی بینک کی ٹیم کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں حکومت کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کامقصد محصولات میں اضا فہ اور ٹیکس کمپلائنس میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بیہنسن نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی—فوٹو: ایف بی آر

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بیہنسن نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی—فوٹو: ایف بی آر

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بیہنسن نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی—فوٹو: ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اورانسانی وسائل کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں وسیع تر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

ایف بی آر نے اعلامیے میں کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے عالمی بینک کی ٹیم سے ان اصلاحاتی ا قدامات کے لیے مزید تعاون کا کہا جن میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کا قیام، سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان اقدمات کے لیے درکار فزیبلٹی اسٹڈیز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ریونیو بڑھانے کی کوششوں کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ریونیو پروجیکٹ کے تحت ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے مل کر کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں