کانتارا کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری!  فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

فلم کا پہلا لک پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس میں ریشب شیٹی کو ایک خون آلود اور دھمکی آمیز انداز میں دکھایا گیا ہے


ویب ڈیسک November 19, 2024

مشہور فلم کے پریکوئل کانتارا: چیپٹر 1 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہومبلے فلمز نے تصدیق کی ہے کہ یہ فلم 2 اکتوبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔ 

یہ تاریخ نہ صرف گاندھی جینتی کا قومی تعطیل ہے بلکہ دسہرہ کے تہوار کے موقع پر بھی ہے، جس سے فلم کی ریلیز کو مزید خاص بنایا گیا ہے۔

فلم کا پہلا لک پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس میں ریشب شیٹی کو ایک خون آلود اور دھمکی آمیز انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ان کا نیا روپ، لمبے گھنگریالے بال، اور مقدس رودراکش مالائیں، فلم میں پراسراریت اور شدت کا اضافہ کرتے ہیں۔

فلم کی خاص بات اس کے تاریخی سیٹس ہیں جو قدیم کدمبا سلطنت کو زندہ کرتے ہیں۔ فلم کی ٹیم نے ایک وسیع اور حقیقت پسندانہ منظر تخلیق کیا ہے جو ناظرین کو ماضی کی دنیا میں لے جائے گا۔

ریشب شیٹی نے اپنے کردار کو مزید مستند بنانے کے لیے کالاریپائٹو (قدیم بھارتی مارشل آرٹ) کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔ کانتارا سیریز کو دنیا بھر میں کنکن کے لوک کہانیوں کو متعارف کرانے کے لیے جانا جاتا ہے، اور یہ نئی فلم اس جادو کو مزید بڑھاوا دے گی۔

کانتارا: چیپٹر 1 صرف جنوبی بھارتی زبانوں میں نہیں بلکہ ہندی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی، تاکہ فلم بینوں کا دائرہ مزید وسیع ہو۔کانتارا کے شائقین اب 2 اکتوبر 2025 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جب یہ فلم سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں