بلوچستان کے دارالحکومت سے اسکول وین سے اغوا ہونے والے بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر دھرنا کمیٹی نے قومی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
دھرنا کمیٹی نے جیولر کے بیٹے کے اغوا اور تین روز میں عدم بازیابی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر کل بچوں اور بچیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
دھرنا کمیٹی نے اعلان کیا کہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کی صورت میں 23 نومبر کو بلوچستان بھر کی قومی شاہراہوں پر دھرنا دے کر انہیں بند کیا جائے گا۔
کمیٹی نے اعلان کیا کہ کوئٹہ سے ژوب، کراچی ، لورالائی ، چمن ، تفتان جانیوالی قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی اور اگر اس کے باوجود بچہ بازیاب نہ کرایا گیا تو مزید سخت اقدام اٹھائیں گے۔