کوئٹہ سے کمسن اسکول طالب علم کا اغوا، دھرنا کمیٹی کا 23 نومبر کو قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر 23 نومبر کے بعد مزید سخت قدم اٹھائیں گے، کمیٹی کا اعلان

فوٹو فائل

بلوچستان کے دارالحکومت سے اسکول وین سے اغوا ہونے والے بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر دھرنا کمیٹی نے قومی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

دھرنا کمیٹی نے جیولر کے بیٹے کے اغوا اور تین روز میں عدم بازیابی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر کل بچوں اور بچیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

دھرنا کمیٹی نے اعلان کیا کہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کی صورت میں 23 نومبر کو بلوچستان بھر کی قومی شاہراہوں پر دھرنا دے کر انہیں بند کیا جائے گا۔

کمیٹی نے اعلان کیا کہ کوئٹہ سے ژوب، کراچی ، لورالائی ، چمن ، تفتان جانیوالی قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی اور اگر اس کے باوجود بچہ بازیاب نہ کرایا گیا تو مزید سخت اقدام اٹھائیں گے۔
 

Load Next Story