پنجاب؛ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی میں غفلت پر کارروائی

سیکریٹری صحت پنجاب نے ایک اسپتال کے ایم ایس کو ہٹا کر انہیں محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک November 19, 2024
ایم ایس سید مٹھا اسپتال کے کو عہدے سے ہٹادیا گیا—فوٹو: فیس بک

لاہور:

پنجاب کے اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ادویات کی مفت فراہمی کے منصوبے میں غفلت برتنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایم ایس کو معطل اور دیگر 4 کو اظہار ناراضی کے مراسلے بھیج دیے گئے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ادویات کی مفت فراہمی کے پراجیکٹ میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن لے لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسپتال کے ایم ایس کو ہٹا دیا اور اس کے علاوہ ایم ایس جنرل اسپتال لاہور، ایم ڈی چلڈرن اسپتال لاہور، پراجیکٹ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز نشتر ملتان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالیئن برن سینٹر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کو ناراضی کا مراسلہ لکھ دیا ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے ایم ایس سید مٹھا اسپتال ڈاکٹر محمد کاشف شہزاد ورک کو عہدے سے ہٹا دیا اور محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں ایم ایس جنرل اسپتال لاہور ڈاکٹر فریاد حسین، ایم ڈی چلڈرن اسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پروجیکٹ ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز نشتر ملتان ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالیئن برن سینٹر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کو ناراضی کا مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ادویات کی مفت فراہمی کے پراجیکٹ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں