کراچی؛ قائد آباد میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے سے ایک بھائی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ریڑھی گوٹھ اسپتال چورنگی کے قریب جھگڑے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 51 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی

فوٹو- فائل

قائد آباد میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے ہونے سے ایک بھائی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ اسپتال چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے پیش آیا تھا تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او فراست شاہ نے بتایا کہ متوفی پر کوئی تشدد نہیں ہوا ہے اس کا اپنے بھائی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس ہاتھا پائی کے دوران اسے دل کا جان لیوا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔

تاہم پولیس مزید تحقیقات کرتے ہوئے اہلخانہ سے مزید تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔

Load Next Story