بلوچستان حکومت کی کوئٹہ سے اغوا ہونے والے بچے کی بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ کی بچے کے والدین سے ملاقات، اداروں نے پہلے بتادیا تھا بچے کے خاندان کو احتیاط کرنی چاہیے تھی، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک November 19, 2024
فائل فوٹو

کوئٹہ:

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ سے تین روز قبل اسکول واپسی سے اغوا ہونے والے بچے کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے بچے کی بازیابی کیلئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ نے بچے کے خاندان سے ملاقات اور مغوی کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ سے کمسن اسکول طالب علم کا اغوا، دھرنا کمیٹی کا 23 نومبر کو قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

سلیم کھوسہ نے کہا کہ ہمارے اداروں نے بچے کے خاندان کو پہلے سے بتا دیا تھا، بچے کے خاندان کو احتیاط کرنا چاہیے تھی، ادارے ملک کیلئے قربانی دے رہے ہیں ان پر الزامات درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ساری باتیں ایوان میں نہیں بتائی جاسکتیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ بچہ خیریت سے واپس آجائے گا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں