لاہور؛ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 598 میں سے 230 ملزمان کیخلاف مقدمات درج، 47 گرفتار

تمام کنکشنز منقطع کر کے 4 لاکھ21 ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے جن کی مالیت1 کروڑ سے زائد ہے


عامر نوید November 19, 2024

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 598 بجلی چوروں میں سے 230 کے خلاف مقدمات درج کر کے 47 کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 598ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے230 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ47کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 27کمرشل،8 زرعی،2انڈسٹریل اور561ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ21 ہزار12 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ86لاکھ 58ہزار944روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں