اورنگی ٹاؤن میں زہریلی چیز پینے سے ایک شخص جاں بحق

متوفی کی شناخت 25 سالہ وقاص کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر November 20, 2024
(فوٹو: فائل)

اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ شاہ ولایت کالونی میں زہر خوانی کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ وقاص کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زہریلی چیز پینے کے باعث پیش آیا ہے۔

تاہم، فوری طور پر زہریلی چیز پینے کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایس ایچ او مومن آباد شہباز نے بتایا کہ پولیس اسپتال میں موجود ہے جو اہلخانہ سے واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے جس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں