کورنگی پولیس نے نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے بتایا کہ پولیس نے 15 سالہ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 700 سال 2024 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کر کے ملزم پرویز مسیح کو گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رواں ماہ 17 نومبر کو اس کی چھوٹی بہن کی طبعیت ناساز ہونے پر وہ اپنی بھابھی کے ہمراہ اسے جناح اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کہا کہ لڑکی کے پیٹ میں درد کی وجہ سے اس کا بلڈ ٹیسٹ کرانا پڑیگا جس پر ان کی بہن نے روتے اور گھبراتے ہوئے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا تو ان کی بھابھی نے وجہ پوچھی ، جس پر بہن نے گھبراتے ہوئے بتایا کہ 15 نومبر کو وی مہندی لگانے سیکھنے کے لیے قریب سینٹر جا رہی تھی کہ ضیا کالونی گورنمنٹ اسکول درزی کی دکان شام 5 بجے پہنچی تو محلے دار ایک لڑکا پرویز مسیح جس کا نام بعد میں پتہ چلا، نے اس کو راستے سے گزرتے ہوئے اشارہ کر کے اپنی دکان پر بلایا اور کہا کہ اپنے والد کا فون نمبر دیدو اس دوران اس نے دکان کے دروازے بند کر دیئے اور لڑکی کو مبینہ طور پر زبردستی کا نشانہ بنایا۔
مدعی کے مطابق بہن کا کہنا تھا کہ اس نے شور بھی مچایا لیکن کسی نے اس کی آواز نہیں سنی بعدازاں گھبرائی ہوئی گھر آگئی اور ڈر کی وجہ سے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔
مدعی کے مطابق بہن کی جانب سے واقعہ سے متعلق آگاہ کرنے کے بعد تھانے رپورٹ درج کرانے آیا ہے جس پر کورنگی پولیس نے نامزد ملزم پرویز مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس گرفتار کرلیا جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کے لیے مقدمہ ڈی ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔