حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مزید تین اہلکار شدید زخمی ہیں


ویب ڈیسک November 20, 2024
اسرائیل فوج کا ہلاک اہلکار لاجسٹک ٹیم کا حصہ تھا—فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

JERUSALEM:

حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیل فوج پر ڈرون حملہ کرکے ایک فوجی کو ہلاک کردیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے حملے میں یروشلم سے تعلق رکھنے والے گولان بریگیڈن کے 30 سالہ سارجنٹ فرس کلاس اومر موشے گائیلڈر ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر لاجسٹکس ٹیم کی کارروائی کے دوران ہلاک اہلکار اور مزید تین اہلکار حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کا نشانہ بنے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کو گولان بریگیڈ کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جا رہی تھی جو جنوبی لبنان میں کارروائیاں کر رہی ہے۔

اسرائیل فوج کے مطابق حملے میں اومر موشے گائیلڈر ہلاک اور دیگر تین اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں