آئیڈیاز 2024، پاکستانی ساختہ ملٹی پل ویپن سیمولیٹر بھی شرکا کی توجہ کا مرکز رہا

اس سیمولیٹرکے ذریعے بیک وقت جی تھری،ایل ایم جی،ایس ایم جی اور پستول کے ذریعے نشانہ بازی کی جا سکتی ہے


اسٹاف رپورٹر November 20, 2024

کراچی:

پاکستانی ہدف اسمال آرمزسیمولیٹر کے ذریعے سولجرز کو بیک وقت کئی ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے لڑنے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

پاکستان آرمی کی جانب سے ایکسپوسینٹرمیں رکھا پاکستانی ساختہ ملٹی پل ویپن سیمولیٹربھی شرکا کی توجہ کا مرکز رہا۔

اس سیمولیٹرکے ذریعے بیک وقت جی تھری،ایل ایم جی،ایس ایم جی اور پستول کے ذریعے نشانہ بازی کی جا سکتی ہے۔

ہدف نامی اسمال آرمزسیمولیٹراسٹینڈنگ اورموونگ حالت میں سولجر کو ٹارگٹ پر نشانہ لگانے کی تربیت دی جاتی ہے۔

کرنل طاہرکا ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں کہنا تھا کہ اس سیمولیٹرزکے ذریعے سولجر کو پہاڑی، صحرائی، دشوار گزارعلاقوں میں دشمن کے خلاف تیارکیا جاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں