آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممکنہ قیمت 15 کروڑ بھارتی روپے لگادی۔
ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز نے ابتک دوبارہ کسی سیزن میں آئی پی ایل نہیں کھیلی، سال 2008 میں پاکستانی کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ میں شریک ہوئے تھے۔
شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سلمان بٹ، شعیب اختر، مصباح الحق سمیت کئی اسٹار ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں شریک ہوئے تھے، اس کے بعد ممبئی حملوں کا جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی پلئیرز پر پابندی عائد کردی۔
مزید پڑھیں: فرنچائزز کو ٹاپ غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی پر فکر لاحق
ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آئی پروگرام میں جب پاکستانی کرکٹرز کی موجودہ قدر کے لحاظ سے آئی پی ایل معاوضے کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سب سے زیادہ 15 کروڑ بھارتی روپے (یعنی پاکستانی 50 کروڑ) لگائی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل پلئیرز ڈرافٹس؛ جدہ میں 24 نومبر کو منعقد ہوگا
بابراعظم کیلئے 12 کروڑ، محمد رضوان اور حارث رؤف کیلئے 10 10 کروڑ، شاداب خان 8 کروڑ، فخر زمان 6 کروڑ اور امام الحق کو 3 کروڑ بھارتی روپے کا حقدار قرار دیا گیا۔