اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی؛ 96 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

گزشتہ روز بھی بازار حصص میں زبردست تیزی دیکھی گئی، کئی ہفتوں سے جاری بلندی کا رجحان آج بھی مارکیٹ پر غالب

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 96 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔
 

بازار حصص میں بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز ہی 605 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 96 ہزار پوائنٹس کی  نئی بلند ترین سطح عبور کرکے 96461 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں 796 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 96653 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور کاروباری دورانیے میں 100 اندیکس بڑھ کر ایک موقع پر 95901 پوائنٹس کی سطح کو چھو چکا تھا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  مسلسل تیزی کا رجحان ہے، اس دوران بازار حصص میں بلندی کے کئی نئے ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔

Load Next Story