اداکارہ نرگس مبینہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت
کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے عدالت میں نرگس کے میڈیکل ریکارڈ کو چیلنج کرتے ہوئے اسے بوگس قرار دیا ہے۔ اس معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجد بشیر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے نرگس کی چوٹوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق عدالت نے ہدایت دی ہے کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کیے زخموں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔
دوسری جانب نرگس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کا میڈیکل قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر کے درمیان قانونی تنازع پیچیدہ ہوتا جارہا ہے اور آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔