بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی کیوں دستبردار ہوا، وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے سفر کی اجازت نہیں دی گئی جس پر معذرت خواہ ہیں، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے پاکستان کو تحریری طور پر ٹیم کے نہ آنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان آنے کی کلیئرنس نہیں دی، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر ماہنتیش نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کےصدر اور سیکرٹری جنرل کے نام ای میل میں واضح کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھرپور تیاریاں تھیں، کیمپ بھی باقاعدگی سے دہلی میں لگایا گیا تھا مگر حکومت کی جانب سے پاکستان کے سفر کی اجازت نہیں دی گئی جس پر معذرت خواہ ہیں۔ 

مزید پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی، بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلیے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار

انڈین بلائنڈ کے چیئرمین کے مطابق ورلڈکپ میں شرکت سے محروم رہنےکا بہت افسوس ہے تاہم اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب 23 نومبر سے لاہور اور ملتان میں شیڈول میگا ایونٹ کیلئے افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کونسل کے چییئرمین سید سلطان شاہ کا موقف ہے کہ بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد ورلڈکپ پروگرام کے مطابق ہوگا اور جاری کردہ شیڈول میں بھارت کے خلاف میچ کی ٹیم کو واک اوور مل جائے گا۔ 

یاد رہے کہ 2022 میں بھارت کے ویزے نہ ملنے پر پاکستان دہلی میں کھیلے گئے بلائنڈ ورلڈکپ میں حصہ نہیں لے پایا تھا۔
 

Load Next Story