میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے

بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل نے بڑا دعویٰ کردیا

بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل عبدالرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل عبدالرحمان نے انکشاف کیا کہ قطر میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کیرالہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، جس کے تمام تر انتظامات حکومت کرے گی۔

اگر میسی ہندوستان آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ ان کا ملک کا دوسرا دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ ستمبر 2011 میں ہوا تھا جب ارجنٹائن نے فیفا دوستانہ میچ میں وینزویلا کا مقابلہ کیا تھا۔ ارجنٹائن نے اس میچ میں لیونل میسی کی بدولت نکولس اوٹامینڈی کی مدد سے میچ 1-0 سے جیتا تھا۔
 

Load Next Story