الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کو مالی سال 2023-24 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب کو نوٹس بجھوائے گئے۔ الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اورسنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے 48 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر طلبی پر 6 نومبر کو سماعت کی تھی۔