ٹرمپ نے نائن الیون حملے میں بال بال بچ جانے والے کو تجارت کا وزیر بنا دیا

پہلوانی کے مقابلے کرانے والی 76 سالہ خاتون کو وزیر تعلیم نامزد کردیا


ویب ڈیسک November 20, 2024

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کے لیے لینڈا میک میہن اور محکمہ تجارت کے لیے  ہاورڈ لٹنک کے ناموں کا اعلان کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کامرس سیکریٹری کے لیے سرمایہ کار ہاورڈ لٹنک کو نامزد کیا ہے۔ 

63 سالہ ہاورڈ لٹنک اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے شریک سربراہ اور ٹرمپ کی نئی ٹیم چناؤ میں اہم کردار ادا کر رہے ہی،

علاوہ ازیں وہ عالمی مالیاتی ادارے ادارے ’کینٹر فیٹزجرالڈ‘ کے سی ای او بھی ہیں۔

قبل ازیں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ہاورڈ لٹنک کو امریکا کا وزیرِ خزانہ مقرر کیا جا سکتا ہے تاہم اس عہدے کے لیے ایک اور سرمایہ کار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

11 ستمبر کے حملوں میں ان کے بھائی گرے لٹنک بھی مارے گئے تھے۔ ہاورڈ لٹنک اپنے بیٹے کو لینے اسکول گئے تھے اسی لیے بچ گئے تھے۔

جب وہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب پہنچے تو جہاز کے ٹکرانے سے جنوبی ٹاور منہدم ہو کر زمین بوس ہو رہا تھا۔

ہاورڈ لٹنک نے ایک گاڑی کے نیچے گھس کر اپنی جان بچائی۔ بعد ازاں حملے میں ہلاک اور متاثرین کی مدد کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری ایجوکیشن کے لیے اپنے سابق دور کی کابینہ میں اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ لینڈا میک میہن کو نامزد کیا ہے۔

76 سالہ لینڈا میک میہن ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں ایگزیکیٹو عہدے پر فائز رہی ہیں۔ وہ تعلیم اور کاروبار کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں