عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کی آج متواتر دوسرے روز ملاقات

کے پی کے پولیس کا اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا


ویب ڈیسک November 20, 2024
(فوٹو: فائل)

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو کیے بغیر جیل سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

قبل ازیں کے پی کے پولیس اور وزیرِاعلیٰ کا ایڈوانس اسکواڈ اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پہنچ گیا۔ وزیراعلی کے پی کے کے سرکاری پروٹوکول کو اڈیالہ جیل داخلے سے روک دیا گیا اور پروٹوکول میں شامل تمام مسلح سیکیورٹی گارڈز گیٹ 5 کے باہر کھڑے ہیں۔

وزیراعلی کے پی کے اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان یہ دو روز میں دوسری غیر معمولی ملاقات ہے۔ علی امین گنڈا پور نے اتوار 24 نومبر کو احتجاج اور مذاکرات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کی کال کل جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کی کامیابی سے مشروط کر رکھی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو 24 نومبر کو جشن ہوگا۔

عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بھی ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی تھی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس روم میں ہونے والی دونوں شخصیات کی اہم ملاقات کی وجہ سے عدالتی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایپکس کمیٹی اجلاس، 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دیگر امور پر بات چیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں