جب ٹرمپ نے شرط جیتنے کے بعد سرعام نامزد وزیر تعلیم کے شوہر کا سر مونڈ دیا تھا

ڈونلڈ ٹرمپ اور ونس میک موہن نے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ پر شرط لگائی تھی


ویب ڈیسک November 20, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں وزیر تعلیم کے لیے 76 سالہ خاتون لنڈا میک موہن کو نامزد کیا ہے جن کے شوہر کے ساتھ نومنتخب امریکی صدر کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم کے شوہر ونس میک موہن ایک سابق پیشہ ور ریسلنگ ایگزیکٹو ہیں اور ٹرمپ بھی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دلچسپی لیتے ہیں اور پہلوانی کے ایونٹس منعقد کراتے رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک ایونٹ 'بیٹل آف بلینیئرز' کے دوران ٹرمپ نے بوبی لیشلے جب کہ میک موہن نے حریف پہلوان اماگا پر شرط لگائی کہ جیتنے والا ہارنے والے کا سر مونڈے گا۔

یہ مقابلہ یکم اپریل 2007 کو ہوا تھا جس میں ٹرمپ کے پہلوان نے ونس میک موہن کے پہلوان کو پچھاڑ دیا تھا۔

ٹرمپ نے شرط جیتنے پر ونس میک موہن کا سر مونڈ تھا۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں