آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم، رضوان کی تنزلی

بھارتی بیٹر تلک ورما 69 درکے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے


ویب ڈیسک November 20, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 میں کلین سوئپ شکست کے بعد قومی ٹیم کے بیٹرز بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے، انگلینڈ فل سالٹ 828 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ مسلسل دو سینچریاں اسکور کرنیوالے بھارت کے تلک ورما 806 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں، انہوں نے 69 ردجے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

انہی کے ہم وطن سوریا کمار یادیو کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بابراعظم اور قومی ٹیم کپتان محمد رضوان کی بھی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور بالترتیب 5ویں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا مذاق بنانے پر دوست امام الحق میدان میں آگئے

اسی طرح بالرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ 4 درجے ترقی کے بعد حارث رؤف 20ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں