وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تمام آسامیوں میں 0.5 فیصد آسامیاں خواجہ سرائوں کےلیے مختص کردیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 0.5 فیصد آسامیاں خواجہ سراؤں کو دینے کے فیصلے کا اطلاق گریڈ 15 تک کی اسامیوں پر ہوگا۔
جن اسامیوں پر خواجہ سراؤں کی تقرری کی جائے گی اس کے لیے درکار اہلیت پر پورا اترنا ہوگا۔ مذکورہ اسامیوں پر ان خواجہ سراؤں کی تقرری ہو سکے گی جو محکمہ زکوۃ وعشر اورترقی نسواں کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے۔