عبوری ہیڈکوچ نے فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیدیا

اوپنر کو صحتیابی اور مکمل فٹنس کی صورت میں آئندہ سیریز کیلئے زیر غور لاسکتے ہیں، عاقب جاوید


ویب ڈیسک November 20, 2024

قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فخر زمان فٹنس مسائل کا شکار ہیں تاہم صحتیابی اور مکمل فٹنس کی صورت میں آئندہ سیریز کیلئے زیر غور لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر اور عبوری کوچ کی ذمہ داری قبول کرنے کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کا گراف اوپر لے جانا ہے، 20 سال سے کوچنگ کررہا ہوں مستقبل میں سلیکٹر یا کوچ میں سے ایک عہدے کا انتخاب کروں گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا مذاق بنانے پر دوست امام الحق میدان میں آگئے

آسٹریلیا ٹور میں خامیوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لیے بہترین ون ڈے ٹیم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پاکستانی کنڈیشنز میں اسپنرز لکا رول اہم ہوگا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ دستیاب ٹیلنٹ کو مواقع دے کر اس قابل کیا جاسکے کہ وہ انٹرنیشنل سطح پر کامیابیاں حاصل کرسکیں۔

مزید پڑھیں: رضوان کا زمبابوے سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو مزید مواقع دینے کا عندیہ

عبوری ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو اسٹرئیک ریٹ بڑھانے سمیت صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ہدایات دے دی ہیں۔صائم ایوب نے ٹی20 کی نسبت ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں زیادہ عمدہ کارکردگی دکھائی ہے، آسٹریلیا میں ٹی20 سیریز میں صائم کو موقع نہ دینے کی وجہ بھی تھی کہ وہ ان دنوں وہ 50 اوورز فارمیٹ میں زیادہ گروم ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں