اے آر رحمان کی اہلیہ سے طلاق پر بچوں نے بھی خاموشی توڑ دی

سائرہ کے وکیل کے ذریعے جاری بیان کے بعد اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (پہلے ٹوئٹر) پر اس خبر کی تصدیق کی

فوٹو : انٹرنیٹ

معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنی شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔ یہ جوڑا 1995 میں ایک ارینجڈ میرج کے ذریعے رشتہ ازدواج میں بندھا تھا۔

سائرہ کے وکیل وندنا شاہ کے ذریعے جاری بیان کے بعد اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (پہلے ٹوئٹر) پر اس خبر کی تصدیق کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

رحمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "ہم نے امید کی تھی کہ 30 سال مکمل کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ ہر چیز کے لیے ایک نادیدہ اختتام ہوتا ہے۔ ٹوٹے دلوں کا بوجھ شاید خدا کے عرش کو بھی ہلا دے۔ اس بکھرنے میں بھی ہم معنی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چاہے ٹکڑے کبھی اپنی جگہ نہ پا سکیں۔"

بچوں کی اپیل

اس اعلان کے بعد، اے آر رحمان کے بیٹے امین اور بیٹی راحیما نے بھی پرائیویسی کی درخواست کی۔

امین نے اپنے والد کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا: "ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ آپ کے تعاون کے لیے شکریہ۔"

راحیما نے اپنی پوسٹ میں کہا: "میں دل سے درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کو مکمل احترام اور پرائیویسی کے ساتھ لیا جائے۔ آپ کی مہربانی کا شکریہ۔"

چھوٹی بہن خدیجہ نے بھی اپنی فیملی کے لیے یہی درخواست کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں خاندان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Load Next Story