پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع، جلد دیگر شاہراہوں پر رکاوٹیں لگائی جائیں گی

بیس ہزار سے زائد آنسوگیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے، پولیس ذرائع

چوبیس نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے باعث زیروپوائنٹ پل کے نیچے کنٹینرز پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ چوبیس نومبر کو فیض آباد، نائنتھ ایوینیو سمیت تمام مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین کواسلام آباد داخلہ سے ہر صورت روکنے کافیصلہ ہوچکا ہے۔ضلع بھر میں کسی بھی اجتماع پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بیس ہزار سے زائد آنسوگیس کے شیل اور ربڑ  کی گولیوں کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے۔ چوبیس نومبر کو ضلع بھر کے 72 داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔

Load Next Story