پاک-چین افواج کی مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز

نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں مشق کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی تھے

کورکمانڈر راولپنڈی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا—فوٹو: فائل

راولپنڈی:

پاک آرمی اور چینی لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھوین مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر-VIII  کی افتتاحی تقریب آج نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے اور یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے، دونوں برادرممالک  کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔

پبی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے اور انہوں نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Load Next Story