دلجیت دوسانجھ کی کنسرٹ کے دوران فری شو دیکھنے والوں سے مذاق کی ویڈیو وائرل

گلوکار کے گانوں پر مبینہ طور پر شراب، نشہ اور تشدد کو فروغ دینے کا الزام بھی لگا ہے

فوٹو : انسٹاگرام

پنجابی گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ دلجیت دوسانجھ کا حالیہ احمد آباد کنسرٹ خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ 

کنسرٹ کے دوران جب گلوکار نے ایک ہوٹل کی بالکونی میں بغیر ٹکٹ کے شو دیکھنے والے ناظرین کو مخاطب کیا، تو یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

کنسرٹ کے دوران دلجیت نے اچانک شو روک کر بالکونی میں کھڑے لوگوں سے کہا، "یہ جو ہوٹل کی بالکونی میں بیٹھے ہیں، آپ کا تو بڑا اچھا بھی ہوا۔ یہ ہوٹل والے گیم کر گئے۔ بغیر ٹکٹ، ہاں؟" ویڈیو میں کیمرہ بالکونی کی جانب گھومتا ہے جہاں لوگ گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے کہ ان بالکونی والے ناظرین نے ہوٹل کے مہنگے کمرے بک کروا کر کنسرٹ دیکھا۔ ایک صارف نے لکھا، "انہوں نے ٹکٹ سے زیادہ پیسہ دیا ہے۔" ایک اور نے کہا، "اس دن ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 1 لاکھ روپے تھا۔"

دلجیت دوسانجھ کے گانوں پر مبینہ طور پر شراب، نشہ اور تشدد کو فروغ دینے کا الزام بھی لگا ہے۔ حالیہ احمد آباد کنسرٹ میں دلجیت نے ان الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گانوں میں شراب کا ذکر تب بند کریں گے جب پورے ملک میں شراب کی دکانیں بند ہوں گی۔
 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے