مسلم لیگ نکے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام انتقال کرگئے

خرم گلفام کی گردن میں گلٹھی تھی جسے نکالنے کیلئےسروسز اسپتال میں ان کی گردن کا آپریشن ہوا تاہم وہ کومے میں چلے گئے


ویب ڈیسک July 22, 2014
خرم گلفام 208 اور 2013 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام 2 ہفتے کوما میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

شیخوپورہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 162 سے مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی خرم گلفام کی گردن میں گلٹھی تھی جسے نکالنے کے لئے لاہور کے سروسز اسپتال میں ان کی گردن کا آپریشن ہوا تھا۔ گزشتہ 2 ہفتے سے وہ کوما میں تھے اور آج صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ صدر ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خرم گلفام کےانتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ خرم گلفام شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے انتہائی مقبول رہنما تھے اور وہ ایک ہی حلقے سے مسلسل دوسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل انہوں نے مریدکے کے تحصیل کی نائب ناظم کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں