بانی پی ٹی آئی کو رہا اور مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے، علی امین گنڈا پور

مذاکرات بھی بانی چیئرمین کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی


Shahid Hameed November 20, 2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ "اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون" کو ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے اب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا پھر غلامی قبول کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی چیئرمین ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے، مذاکرات بھی بانی چیئرمین کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون کبھی مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں